آپریشن ضرب عضب، اکاخیل میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، ایک اہلکار شہید ، 6شدت پسندہلاک اور2ٹھکانے تباہ کردیئے گئے

جمعہ 17 اکتوبر 2014 22:47

آپریشن ضرب عضب، اکاخیل میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، ایک ..

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) آپریشن ضرب عضب خیبرون میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان باڑہ اکاخیل میں جھڑپ کے دوران ایک اہلکارشہیدایک زخمی ہوگیا،فورسزکی کارروائی میں 6شدت پسندہلاک اور2ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب باڑہ اکاخیل میں آپریشن ضرب عضب خیبرون میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان شدیدجھرپ ہوئی جس میں فورسزکاایک اہلکارشہیداورایک زخمی ہوگیا،جبکہ فورسزکی کارروائی کے دوران فائرنگ سے چھ دہشتگردہلاک اوران کے دوٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :