بلاول بھٹو آج باغ قائد پر جلسے سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کریں گے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 11:43

بلاول بھٹو آج باغ قائد پر جلسے سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں باغ قائد پر جلسے سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس ٹرک سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے 18 اکتوبر 2007 ءکو استقبالی جلوس کی قیادت کی تھی۔ کنٹینر میں جدید ساونڈ سسٹم اور خصوصی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ کنٹینر کی چھت پر بلٹ پروف شیشہ بھی لگایا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کنٹینر افتتاح کے موقع پر پیپلز پارٹی کی تاریخ کے حوالے ایک نظم بھی پڑھی دوسری طرف جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

رہنماؤں کے لئے 14 فٹ اونچا اور160 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں جیالے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو نے حیدر آباد کے علاقے ڈبی میں شہید ہوش محمد شیدی کے مزار پر کارکنوں سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سندھ ہماری سر زمین ہے اس کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ ادھر بلاول نے اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے اُن کی والدہ نے ریلی کی قیادت اس ہی کنٹینر سے کی تھی آج کنٹینر پر سوار ہونے سے کچھ تکلیف دہ یادیں تازہ ہو گئیں۔ اپنے ٹویٹ کے آخر میں بلاول نے یہ نعرہ بھی درج کیا مرسوں مرسوں ، پاکستان نہ ڈیسوں۔

متعلقہ عنوان :