سانحہ قاسم باغ کا مقدمہ، مرکزی قیادت کیخلاف درج کیا جائے، درخواست دائر

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 11:48

سانحہ قاسم باغ کا مقدمہ، مرکزی قیادت کیخلاف درج کیا جائے، درخواست دائر

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) دس اکتوبر کو تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ مچنے سے سات افراد جاں بحق ہوئے جس پر ایڈوکیٹ خلیل ممرا نے سیشن کورٹ میں استدعا کی کہ سانحہ قاسم باغ کے ذمہ دار تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ،تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ،صدر جنوبی پنجاب نور خان بھابہ ، ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سمیت جنہوں نے جلسہ کے ناقص انتظام کیے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ ملک خلیل ممرا نے ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔