ثانیہ سے ناراضی نہیں، دونوں کھیلوں میں مصروف ہیں: شعیب ملک

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 13:05

ثانیہ سے ناراضی نہیں، دونوں کھیلوں میں مصروف ہیں: شعیب ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں قومی و بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے مصروف ہیں، اسی لیے ساتھ رہنے کا وقت کم مل رہا ہے، ڈومیسٹک اور لیگ میں کھیل کر اپنے آپ کو انجوائے کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر ڈومیسٹک سسٹم درست ہو جائے تو ہماری کرکٹ میں بھی بہتری آ جانا شروع ہو جائے گی۔ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات چل رہے ہیں۔ ہمیں شادی کے وقت ہی اس بات کا احساس تھا کہ دونوں کھلاڑی ہیں مصروفیت ہوگی۔ جیسے ہی کھیل سے کنارہ کش ہونگے اپنی گھریلو لائف شروع کر دینگے۔