اکیس سالہ بیوی 60 سالہ شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 13:25

اکیس سالہ بیوی 60 سالہ شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) سینئر سول جج لاہور اکرم بیٹو کی عدالت میں 21 سالہ لڑکی بسمٰہ نے اپنے 60 سالہ شوہر سرور حسین بخاری کے خلاف طلاق کا دعویٰ دائر کردیا ہے ، عدالت نے خاوند کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر سول جج کی عدالت میں گوجر پورہ کی رہائشی 21 سالہ لڑکی بسمٰہ نے طلاق کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ والدہ نے بلیک میل ہوکر 60 سالہ شوہر سرور بخاری کےساتھ شادی کرادی، شادی کے بعد اس پر شوہر بات بات پر تشدد کرتا ہے ۔

اس نے والدہ سے اس بات کا ذکر کیا تو انکا کہنا تھا کہ مارکھانے سے جسم مضبوط ہوتا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی والدہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنی جان بچانے کی خاطر اس کو جان بوجھ کر 60 سالہ شخص کے حوالے کیا اور اس کی زندگی برباد کردی۔