آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہونگے، وفاقی وزیر اطلاعات

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 13:39

آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہونگے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء ) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہونگے اور اس سے پہلے ترقی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سازش ناکام ہوگئی ہے اور عمران خان تعصب اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو نئے پاکستان کی باتیں کر رہے ہیں انہیں پہلے نیا خیبر پختونخواہ بنانا چاہئے۔پرویزرشید نے سوال کیا کہ نیا پاکستان بنانے والے شیخ رشید اور ق لیگ کی بیساکھیاں کیوں استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انارکی اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :