اسلام آباد ایئرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے، برطانوی میڈیا
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 13:42
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء ) برطانوی اخبار”انڈی پینڈینٹ اور گارجین“ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے۔اس سے قبل اس فہرست میں منیلا کا ہوائی اڈا سرفہرست تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی Guide to Sleeping at Airports سائٹ کے سروے کے نتیجے میں آرام دہ ماحول،سہولیات ،صفائی اور کسٹمر سروس کی بنیاد پراسلام آباد بے نظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دنیا کے بدترین ہوائی اڈا قرار دیا گیا۔
2014ء کے بدترین ایئرپورٹ کی رپورٹ میں ایک مسافر کے اس اقتباس کو بھی شامل کیاگیا جس نے جارحانہ سیکورٹی چیکنگ اور ہجوم کی وجہ سے اسے ایک مرکزی جیل سے موازنہ کیا۔سفر کرنے والے ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسافروں کو ہینڈل کرنے میں ہوائی اڈے کی ناکامی کے بارے میں شکایت کرتے آرہے ہیں۔(جاری ہے)
سائٹ کے مطابق اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ 2016 ء کے وسط میں مکمل ہو گا ،نئے ہوائی اڈے سے ڈرامائی انداز میں سفر کی بہتر سہولتیں ہونی چاہیے۔
منیلا کا ایئرپورٹ جو گزشتہ 3 سال سے مسلسل بدترین ایئرپورٹ میں سرفہرست رہا اب وہ چوتھے نمبر ہے۔ 2014 ء کے بدترین ایئرپورٹ کی فہرست میں دوسرے پر سعودی عرب کا جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ،تیسرے پرنیپال کا کھٹمنڈو تری بھون بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورپانچویں پر ازبکستان کا تاشقند کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ جبکہ چھٹے پر فرانس میں پیرس کا ٹل ایئرپورٹ،ساتویں پر جرمنی کا فرینکفرٹ ہیں ، آٹھویں پر اٹلی کا برگیمو اوریو السیریو ،نویں پر جرمنی کا برلن ٹیگل اور دسویں پر نیویارک شہر لگوارڈیا ایئرپورٹ شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.