متنازع فیصلہ کوئٹہ میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کے دوران تصادم

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:01

متنازع فیصلہ کوئٹہ میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کے دوران تصادم

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ میں آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کے دوران ججز کے فیصلے کے خلاف دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں صوبائی وزیراطلاعات پر بھی حملے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کے دوران ججز کے فیصلے کے خلاف دو گروہوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ مشتعل افراد فائنل کی ٹرافیاں اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ ان مشتعل افراد نے سٹیج پر موجود صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال پر بھی حملہ کی کوشش کی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے صوبائی وزیر کو اپنے حصار میں لے لیا اور یوں وہ اس حملے میں بچنے میں کامیاب ہو گئے۔