ٹرک پر چڑھنے سے تلخ یادیں تازہ ہوگئیں ‘بلاوبھٹو زر داری

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:34

ٹرک پر چڑھنے سے تلخ یادیں تازہ ہوگئیں ‘بلاوبھٹو زر داری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹرک پر چڑھنے سے تلخ یادیں تازہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جان نثاران بے نظیر میری ماں کی حفاظت کرتے رہے اور اب میری حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔بے نظیر بھٹو کے زیر استعمال رہنے والے ٹرک پر سوار ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹرک پر چڑھنے سے تلخ یادیں تازہ ہوگئیں۔