حکومت کا محرم الحرام کے موقع پر حساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:14

حکومت کا محرم الحرام کے موقع پر حساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) حکومت کا محرم الحرام کے موقع پر حساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ ‘ تمام حساس اضلاع میں خصوصی مانیٹرنگ سیل بنائے جائینگے جہاں پر ڈرون کیمروں کی مدد سے سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے میں مدد لی جاسکے گی پولیس ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے حساس اضلاع کے ڈی سی اوز‘ ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ دی ہے کہ دھرنوں اور جلوسوں میں ڈرون کیمرے بے حد مفید ثابت ہوگئے ہیں امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے اور شر پسند عناصر پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال بہتر رہے گا جس پر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں محرم الحرام کے مجالس‘ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کیمروں کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :