جلسے میں جانثاران بلاول اسٹیج پر، کالی وردی والیوں نے سیکورٹی سنبھال لی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 16:29

جلسے میں جانثاران بلاول اسٹیج پر، کالی وردی والیوں نے سیکورٹی سنبھال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) شہر قائد میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں کالے رنگ کے کوٹ پینٹ میں ملبوس چاک و چوبند محافظ خواتین لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی حفاظت پر بھی خواتین محافظ مامور رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ ، دبنگ اور کچھ نازک اندام کالا کوٹ ، کالی پینٹ چاک و چوبند اور مستعد ،خواتین کا اسپیشل اسکواڈ پنڈال میں داخل ہوا تو سب کی توجہ اس طرف ہو گئی۔

کچھ دیر کے لئے تو تمام نشریاتی اداروں کے کیمروں کے رخ بھی اس طرف ہو گئے۔ اسپیشل اسکواڈ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں کی حفاظت پر نظر رکھے گا جبکہ 300 مرد جانثاران بلاول نے اسٹیج کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ اس سے پہلے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی حفاظت پر بھی خواتین محافظ مامور رہ چکی ہیں۔