سعودی حکومت نے تمام حاجیوں کو 8نومبر تک واپس چلے جانے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:33

سعودی حکومت نے تمام حاجیوں کو 8نومبر تک واپس چلے جانے کی ہدایت کر دی

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)سعودی حکومت نے دوسرے ملکوں سے آنے والے تمام حاجیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ8 نومبر(15محرم 1436ہجری)تک اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں ۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے کر حاجیوں کی طے شدہ شیڈول کے مطابق واپسی کو یقینی بنائیں۔ ویزے کی مدت سے زیادہ عرصہ تک قیام کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں قید اور جرمانے کی سزاد ی جائے گی اور ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔