جیکب آباد سے بلاول کے جلسے میں جانے والے قافلے کو مسلح افراد نے لوٹ لیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:38

جیکب آباد سے بلاول کے جلسے میں جانے والے قافلے کو مسلح افراد نے لوٹ ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)جیکب آباد سے بلاول کے جلسے میں جانے والے قافلے کو مسلح افراد نے لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے بلاول بھٹو کے جلسے میں شرکت کے لیے جانے والے پی پی کارکنوں کے قافلے کو مسلح افراد نے ہنگورجہ کے قریب لوٹ لیا تین مسلح افراد نے پی پی کلچر ونگ کی وین میں سوار پی پی ورکروں سے تین مسلح افراد نے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے واقع کے خلاف پی پی کارکنوں نے ضلعی جنرل سیکریٹری لیاقت لاشاری کی قیادت میں قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا اور سخت نعریبازی کی بعد ازاں ایس ایچ او ہنگورجہ امام بخش لاشاری نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیا گیا۔