طاہر القادری کی دو ماہ پانچ روز بعد لاہورواپسی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 18:35

طاہر القادری کی دو ماہ پانچ روز بعد لاہورواپسی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری دو ماہ پانچ روز بعد کل ( اتوار) کو لاہور آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری 14اگست کو انقلاب مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے جسکے بعد سے وہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔ طاہر القادری نے اس دوران فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کے علاوہ جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کل ( اتوار) کو مینا ر پاکستان گراؤنڈ پر جلسہ کریں گے اور انکی دو ماہ پانچ روز بعد لاہور واپسی ہو ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :