غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سیاسی ہلچل، گذشتہ 3 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں26.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 19:05

غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سیاسی ہلچل، گذشتہ 3 ماہ میں براہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء)غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سیاسی ہلچل کے باعث گذشتہ 3 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں26.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

توانائی بحران، انفرااسٹراکچر کی کمی اور ملک میں جاری غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے سیاسی حالات میں استحکام ضروری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلے 3 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26.5 فیصد کم ہوگئی اور اس کا حجم صرف 16 کرور 95 لاکھ ڈالر رہ گیا، پچھلے سال اسی عرصے میں23 کروڑ 11لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

رواں مالی سال کے3 ماہ کے دوران نجی بیرونی سرماریہ کاری29 فیصد اضافے سے 34 کروڑ 81 لاکھ