سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ،،برداشت کی سیاست کو فروغ دینگے :آصف علی زرداری، اسلام آباد میں مداریوں کا کھیل جلد ختم ہوجائے گا ، عوامی خدمات کا مشن جاری رکھیں گے :سابق صدر کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 20:28

سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ،،برداشت کی سیاست کو فروغ دینگے :آصف علی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) آصف علی زرداری نے کہا کہ اس ملک میں پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں ،مگر ہم سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیاست کی باتیں کرنے والوں نے ہمارے گھر میں ڈاکہ ڈالا ، میں پارٹی بدلنے والوں کو کہتا ہوں کہ ہمارے لیڈر نے کہا تھا کہ پارٹی نہ بدلنا ، چمک دیکھ کر اندھے نہ ہوجانا ، میں آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کبھی بزرگوں کے کاموں پر سیاست نہیں کی ، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ غریبوں کیلئے کام کیا، ہمارا ایمان غریبوں اور پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہے ۔

ہمارے مخالفین عوام کی خدمت کو اشتہار بنا کر کام کر رہے ہیں ، مگر ہر دور میں ہماری حکومتوں نے قانون اور عوام کی خدمت کی ہے، آج دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے مطابق پارٹی کو فعال کیا جارہا ہے ، آج ایک طرف ایل او سی پر فوجی شہید ہو رہے ہیں اور آج اسلام آباد میں چند لوگوں نے مداریوں کا کھیل لگایا ہوا ہے ، آئیے آج پاکستان کی بات کریں ۔

(جاری ہے)

لوگوں کی خدمت کی بات کریں اس ملک کی بیٹیوں کی بات کریں ، صحت کے مسئلے پر بات کریں ہمارے تھنک ٹینک کے پاس جواب ہیں ، ہم ہر کسان کو سولر ٹیوب ویل مفت دیں گے ، غریبوں کیلئے ہسپتال بنائیں گے ، ہم نے منصوبہ بندی کر لی ہے ، اس ملک کے عوام ہماری طاقت بنیں گےت اس ملک کے پاس سب کچھ ہے، اگر کچھ نہیں ہے تو اس ملک میں آپس میں بیتھ کر بات کرنے کا حوصلہ نہیں ہے ، ہم نے پانچ سال جمہپوریت اور مفاہمت کی سیاست کی ، آپ نے دیکھا کہ جمہوریت مخالف قوتیں آپس مین لڑ رہی ہیں ، خدا کیلئے تماشا لگانے والے عوام کا سوچیں ، ایسا نہ ہو کہ وہ شیطان آئیں کہ جو اس ملک کو تباہی کی طرف لے جائیں ، جب سوات میں ان لوگوں نے عوام کی بیٹیاں مانگیں تو اس وقت لڑائی شروع ہوئی ، میں نے آج کا پاکستان بچانا ہے کیونکہ میں کل کا پاکستان بہتر بنانا چاہتا ہون ، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس ملک کیلئے ایک ساتھ کھٹرا ہونا ہو گا ،ہم ایک ہوگئے تو ہمیں آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، ہم نے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، ہر سیاسی جماعت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اس ملک کا ہر جوان میرا بیٹا اور ہر لڑکی میری بیٹی ہے، میں ان کے حقوق کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں ، آصف علی زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا کہ ہمارے انتخابات کے نتائج تبدیل کر دئیے گئے اور میں ان سب کو بتانا چاہتا ہون کہ یہ ملک مستقبل میں امن کا گہوارہ ہوگا، اگر اس ملک میں کوئی تحریک چلے گی تو جمہوریہت کی تحریک چلے گی ، انہوں نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کے ساتھ مل کر ڈیل کرنا سب سے بڑا ظلم ہے، آج آپ نے اپنی غلطی کو تسلیم لیا اب کس کس غلطی کی معافی مانگیں گے ، میں یہ راز نہیں کھولنا چاہتا کہ ان بڑے جلسون کو کون سرمایہ فراہم کر رہا ہے،۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے کہ دوست ایسا بنائو جو کل تمہیں نقصان نہ پہنچا سکے۔

متعلقہ عنوان :