Live Updates

تحریک انصاف کے دھرنے میں ’گو بلاول گو‘ کے نعرے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 23:16

تحریک انصاف کے دھرنے میں ’گو بلاول گو‘ کے نعرے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) مزار قائد کراچی پر پیپلز پارٹی کے جلسے میں ’گو عمران گو‘ کے نعروں اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عمران خان پر کڑی تنقید کے بعد تحریک انصاف کے دھرنے میں عمران خان نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد شرکاءنے ’گو بلاول گو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھی ’گو نواز گو‘ کےنعرے لگیں گے مگر وہاں اس کے برعکس ’گو عمران گو‘ کے نعرے لگ گئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :