پی پی کوسیاسی طاقت دکھانی ہےتولیاری میں دکھائے،فیصل سبزواری

پیر 20 اکتوبر 2014 11:52

پی پی کوسیاسی طاقت دکھانی ہےتولیاری میں دکھائے،فیصل سبزواری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت بیان نہیں دیا، لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر سخت بات کر سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہاپسندی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفت گو میں ایم کیو ایم رہ نما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے احتیاط سے بات کی،لیڈر شپ پر بات اٹھانے پر مزید سخت بات کر سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت میں شامل ہوئے، سندھ کے شہری علاقوں میں کام نہیں ہو رہا، پیپلزپارٹی کو سیاسی طاقت دکھانی ہے تو لیاری میں جا کر دکھائے، سیاست میں انتہا پسندی نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کارکنوں کی اپنے قائد سے وابستگی ہے، بدتہذیبی ہوگی تو کارکنوں کا غصہ سامنے آئے گا، ہمارے قائد کیلئے بدتہذیبی سے بات کی گئی،بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جب بلدیاتی ادارے تھے تو کراچی میں کام ہوا ہے، بلدیاتی اداروں سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے تھے، پی پی کے کوٹہ سسٹم نے سندھ کو دیہی اور شہری علاقوں میں تقسیم کیا۔