چین ‘ ٹرک کا بدترین حادثہ ،ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا

پیر 20 اکتوبر 2014 12:21

چین ‘ ٹرک کا بدترین حادثہ ،ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) چین میں ٹرک کے بدترین حادثے میں ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگ زو میں ہائی وئے پر سبزی سے بھرا ٹرک آگے جانے والے ٹرک میں گھس گیاحادثے میں ٹرک کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا اور ڈرائیور اس حصے میں پھنس گیا۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز اور ایکسپریس وے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :