پرویزرشید نے وفاقی اورپنجاب کابینہ میں توسیع کے فیصلے کی تصدیق کردی
پیر 20 اکتوبر 2014 12:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کی کہ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع ہوسکتی ہے۔ وفاقی کابینہ میں4 یا 5 نئے چہرے شامل ہوسکتے ہیں۔حکومتی جماعت کے اراکین ماروی میمن،جنید انوارچوہدری اور عبدالرحمن خان کانجو وفاقی وزارت حاصل کرسکتے ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق حکمران جما عت مسلم لیگ ن نے ممکنہ طور پر محرم الحرام کے اختتام تک وفاقی اور پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی اورصوبائی کابینہ میں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کے کچھ نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کا فیصلہ رواں ماہ حکومتی جماعت کے کئی مشاورتی اجلاسوں میں کیاگیا۔(جاری ہے)
ان اجلاسوں میں وزیراعظم نوازشریف اوران کے قریبی وزرا چوہدری نثار،اسحاق ڈار،خواجہ آصف،پرویز رشید، احسن اقبال ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے شرکت کی۔
یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ کچھ بااثر وزرا سے دوسری وزارتوں کے اضافی چارج بھی واپس لئے جائیں گے۔دونوں کابینہ میں توسیع گزشتہ ماہ متوقع تھی تاہم اسلام آباد میں احتجاج اورغیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔ اب حکومت اس فیصلے پر عملدرآمد قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر کرے گی۔ذرائع کے مطابق اگر یہ اجلاس محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کیے گئے تومحرم کے10 روز گزرنے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا جائیگا۔قابل اعتماد ذرائع نے بتایاکہ حکومت اعجاز الحق اور آفتاب شیرپاوٴ کو بھی وفاقی وزارتیں دیگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون کیلیے بھی موزوں شخص کی تلاش جاری ہے۔اگرچہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامدغیر اعلانیہ طور پر وزارت قانون بھی دیکھتے ہیں تاہم وہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی وجہ سے باقاعدہ طور پر یہ عہدہ نہیں لے سکتے۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع ہوسکتی ہے۔ وفاقی کابینہ میں4 یا 5 نئے چہرے شامل ہوسکتے ہیں۔حکومتی جماعت کے اراکین ماروی میمن،جنید انوارچوہدری اور عبدالرحمن خان کانجو وفاقی وزارت حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ماروی میمن کی نظریں وزیرمملکت برائے خزانہ کی سیٹ پر ہیں۔ پنجاب کابینہ میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی واپسی ہوگی۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اس بارے میں کہا کہ راناثنا اللہ پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ قیادت نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ انھیں صوبائی کابینہ میں واپس لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل ہونیوالے دیگر نئے چہروں میں سردار جمال لغاری، زعیم قادری ،منشاء اللہ بٹ، مخدوم ہاشم جوان بخت،لیفٹیننٹ کرنل(ر) سردارمحمد ایوب خان،عائشہ غوث پاشا اور سلمان رفیق شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.