دفاع کو مضبوط کرنے سے ہی پاکستان کو جواب دیا جا سکتا ہے،بھارتی وزیر دفاع

پیر 20 اکتوبر 2014 13:16

دفاع کو مضبوط کرنے سے ہی پاکستان کو جواب دیا جا سکتا ہے،بھارتی وزیر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کو بھارت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو جدید سازوسامان سے لیس کرنے کے ساتھ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہمسایہ ملک کو خطرات سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات فوج پاکستان کی جارحیت کا سختی سے جواب دے رہی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ آج مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داری خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ دراندازی کی وباء کو ختم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :