سانگھڑ شہر میں شادی کی تقریب‘ بارات میں ہوائی فائرنگ روکنے میں پولیس مکمل ناکام‘ شہری پریشان

پیر 20 اکتوبر 2014 13:16

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) سانگھڑ شہر میں شادی کی تقریب‘ بارات میں ہوائی فائرنگ روکنے میں پولیس مکمل ناکام‘ شہری پریشان‘ شادی کی تقریب گولی لگنے سے شدید زخمی‘ نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال روانہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب نواحی گاؤں گھنڈن میں شہداد پور کے رہائشی 19 سالہ محدم شاکر ولد علی گوہر بارات میں اچانک گولی لگنے سے زخمی جسے سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا۔

ڈاکٹروں نے طبی امداد دیکر نازک حالت کے پیش نظر نواب شاہ اسپتال روانہ کردیا‘ نوجوان کو گلے میں گولی لگی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے‘ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود روک تھام نہیں کرتی بلکہ لین دین کے بعد فارغ کردیتی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :