میرواعظ عمر فاروق دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل

پیر 20 اکتوبر 2014 14:00

میرواعظ عمر فاروق دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو عالمی سطح پر با اثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے اردن کے ادارے نے دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل کر لیا ہے۔ جبکہ میرواعظ کو مسلم دنیا کی 10سب سے زیادہ مشہور اور بااثر سیاسی شخصیات میں آٹھویں مقام پر جگہ ملی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق مذکورہ ادارے کی جانب سے عالمی سطح پررواں جاری ہونے والی فہرست میں سب سے زیادہ 500 بااثر شخصیات کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ دنیائے اسلام میں سیاست کے میدان میں دس بڑی شخصیات میں میرواعظ عمر فاروق کو آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے۔ رپورٹ میں میرواعظ کو حریت کانفرنس کے بانی ، متحدہ مجلس علما ء کے صدر ، دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست ، انجمن نصرت الاسلام کے سربراہ ، عوامی مجلس عمل کے چیرمین اور جموں وکشمیر کے سب سے بڑے میرواعظ کی حیثیت سے کشمیری عوام کے جائز حقوق کے ترجمان، سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور دینی سطح پر ان کی گراں قدر خدمات کیلئے عالمی سطح پر سیاسی طور سب سے بااثر شخصیات میں شامل کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میرواعظ نے اپنے والد کی شہادت کے بعد انتہائی کمسنی میں کشمیر کے میرواعظ کا منصب اور جموں وکشمیر کے حق خود ارادیت کے ترجمان سب سے بڑے سیاسی فورم حریت کانفرنس کی بنیاد ڈال کر اس کی قیادت سنبھالی۔میرواعظ نے مظلوم کشمیری عوام کو اپنا جائز حق دلوانے کیلئے اقوام متحدہ ، OIC، یورپین یونین ، بھارت ،پاکستان اور دیگر عالمی اداروں میں کشمیری عوام کے جذبات اور احساسات کی بھر پور ترجمانی کی ہے اور اپنے سیاسی اور مذہبی منصب کے فرائض کی ادائیگی میں آج بھی مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :