موبائل کا کمال ،22 سالہ لڑکی 65 سالہ شخص سے شادی کیلئے خانیوال پہنچ گئی

پیر 20 اکتوبر 2014 14:31

موبائل کا کمال ،22 سالہ لڑکی 65 سالہ شخص سے شادی کیلئے خانیوال پہنچ گئی

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) موبائل فون پر 65 سالہ شخص نے 22 سالہ لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا لیا جس کے بعد لڑکی شادی کرانے کیلئے خانیوال پہنچ گئی، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ممبر نے مداخلت کر کے نکاح رکوا دیا اور لڑکی کو دارالامان داخل کرا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال لاہور موڑ کے رہائشی 65 سالہ محمد بخش صابر جو جوان بچوں کا باپ اور فالج زدہ ہے، نے موبائل فون پر باتیں اور ایس ایم ایس کے ذریعے اسلام آبادکے علاقے سہالہ کی رہائشی 22 سالہ دوشیزہ صفیہ رانی کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا اور اسے شادی کیلئے راضی کر لیا۔

صفیہ اپنے گھر والوں سے چوری چھپے خانیوال محمد بخش کے پاس پہنچ گئی تاہم جب اس نے محمد بخش کی حالت دیکھی تو حیران و پریشا ن ہو گئی مگر محمد بخش نے اسے نکاح پر راضی کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد بخش صفیہ رانی کو نکاح کیلئے کچہری لے گیا جہاں سماجی کارکن ساجدہ رانی نے صفیہ رانی کو بوڑھے کیساتھ دیکھتے ہوئے پوچھا کیا مسئلہ ہے تو اس نے بتایا کہ میں گھر سے بھاگ کر آئی ہوں اور اسکے ساتھ میرا نکاح ہو رہا ہے۔ ساجدہ رانی نے لڑکی کو سمجھایا تو اس نے انکار کر دیا۔ اس دوران بوڑھے محمد بخش اور اس کے ساتھیوں نے مزاحمت کی کوشش کی تو ساجدہ رانی نے 15 پر کال کر کے پولیس بلا لی اور لڑکی کو پولیس کے ذریعے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر کے دارالامان بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :