ایم کیو ایم کی غیرحاضری، سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دو ہزار چودہ منظور

پیر 20 اکتوبر 2014 15:55

ایم کیو ایم کی غیرحاضری، سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دو ہزار چودہ منظور کر لیا گیا ، بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور سکندر میندرو نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دو ہزار چودہ بل ایوان میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ، بل کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار ہوگا ، یونین کونسل ، یونین کمیٹی اور وارڈز کی حدبندیاں بھی الیکشن کمیشن کر سکے گا۔