میرا کسی کالج میں گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے: صدر لیکچررز ایسوسی ایشن

پیر 20 اکتوبر 2014 16:24

میرا کسی کالج میں گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے: صدر لیکچررز ایسوسی ایشن

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اداکارہ میرا کے کسی کالج کے دورے کی کوشش پر مزاحمت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر زاہد نے کہا کہ پنجاب بھر میں انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو کہ دیا ہے کہ اداکارہ میرا کو کسی کالج میں نہ گھسنے دیا جائے ، انہیں چندے کی آڑ میں نوجوان نسل کی اخلاقیات بگاڑنے نہیں دی جائے گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کلچر کی دلدادہ اداکارہ کو چندہ اکٹھا کرنے کے لئے بھی مغرب کا رخ کرنا چاہیے۔ خراب شہرت اور متنازعہ ویڈیوز اور تصاویروں والی خاتون کا مختلف کالجوں میں جانا ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :