قانون میں ڈس آنر چیک والے کی ضمانت نہیں، میڈیا شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج بار بار یاد کروائے، چودھری شجاعت حسین/ پرویزالٰہی
پیر 20 اکتوبر 2014 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قانون میں ڈس آنر چیک والے کی ضمانت بھی نہیں، میڈیا ارکان جب شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں جائیں تو ہمارے 5 سال اور ان کے 15 سال کی حکومتی کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج یاد کروائیں، عوامی تحریک سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں، محرم الحرام کے احترم میں جلسے جلوس نہیں ہوں گے، کل اسلام آباد دھرنے میں ”بیداریٴ عوام“ جشن منایا جائے گا، آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے جلسوں کی تاریخ کا اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے۔
وہ یہاں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
مسلم لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر بھی غور کیا گیا، الیکشن کمیشن، حلقہ بندیوں اور سپریم کورٹ کے حوالے سے جو جو فیصلے آئیں گے ان کے مطابق ہم اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم سب اکٹھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شریف برادران سیلاب متاثرین میں جو چیک تقسیم کر رہے ہیں وہ ڈس آنر ہو رہے ہیں، قانون میں چیک ڈس آنر ہونے کی سزا ضمانت کے بغیر فوری گرفتاری ہے، 2010ء کے سیلاب متاثرین بھی آج تک اپنے چیک لیے پھر رہے ہیں، پولیس کے شہداء کی بیواؤں کا بھی یہی حال ہے، حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے 94 ہزار چیک تقسیم کیے، میرے خیال میں کم از کم 50 ہزار مقدمات تو درج ہونے چاہئیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ محرم الحرام میں کوئی جلسہ یا کنونشن نہیں ہو گا، دھرنا اپنی جگہ جاری رہے گا، ہماری جماعتوں کا آپس میں اتحاد اور رابطے ہیں، آئندہ الیکشن میں بھی ہم اکٹھے ہوں گے کیونکہ ہم نے اس سیاسی عمل کا حصہ بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اے پی سی منہاج القرآن میں منعقد ہوئی جس میں تمام اتحادی پارٹیوں نے حصہ لیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.