قصور، رسم حناء کے موقع پر ڈیک چلانے سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھات اتار دیا

پیر 20 اکتوبر 2014 20:55

قصور، رسم حناء کے موقع پر ڈیک چلانے سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے فائرنگ ..

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) نواحی گاؤں اوڑارہ میں رسم حناء کے موقع پر ڈیک چلانے سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھات اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاؤں میں گلزار عرف پپو کی رسم حناء کے موقع پر ڈھول پر رقص کیا جا رہا تھا اور اونچی آواز میں ڈیک چل رہا تھا اس دوران محمد شریف کا بھائی محمد صدیق جب اپنے گھر کو جاتے ہوئے راستے سے گزرنے لگا تو اس نے گلزار عرف پپو وغیرہ کو اونچی آواز میں ڈیک چلانے سے منع کیا تو اس دوران ملزمان کی صدیق سے وغیرہ سے منہ ماری ہو گئی تو گلزار اور پپو نے فائرنگ کرکے صدیق کو شدید زخمی کر دیا جو چند لمحوں بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :