قوم کو سمجھانے کی کوشش کی ، 65 سالوں سے سیاسی پنڈتوں نے انہیں دھوکہ دیا مزید دھوکے میں نہیں آئیں،سراج الحق، اب فیوڈل اور منافقت کی سیاست کوختم ہونا ہے، ان شاء اللہ اب اسلامی پاکستان بنے گا اور بد عنوانوں کا احتساب کریں گے،بیڑی چوک روہڑی پر میڈیا سے گفتگو

پیر 20 اکتوبر 2014 21:12

ان شاء اللہ اب اسلامی پاکستان بنے گا، امیر جماعت اسلامی
ان شاء اللہ اب اسلامی پاکستان بنے گا، امیر جماعت اسلامی

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ شاید موجودہ مرکزی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں اپنی مدت مکمل نہیں کرپائیں گی کیونکہ انہوں نے عوام کومایوس کیا ہے اور عوام کو ان حکومتوں سے جو بہت زیادہ توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئی ہیں انہوں نے عوام کو کچھ ثمرات ڈیلور نہیں کیے گئے ہیں، وہ سیاسی جمہوری نہیں ہیں آج بھی سیاسی اور مفاد سے بالا تر ہو کر فیصلے کے قابل نہیں ہو سکے ہیں، اپنی ناقص کارکردگی سے حکومتیں خود اپنے لئے گڑھے او رقبریں کھود رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے بالائی سندھ کے چھ اضلاع کے دورہ کے اختتام پر سکھر پہنچنے پر بیڑی چوک روہڑی کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے ہمراہ تھے، قبل ازیں سراج الحق جب دورہ سندھ کے اختتام پر خیرپور سے سکھر کیلئے پہنچے تو بیڑی چوک روہڑی پر کارکنان اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے انکا پرجوش والہانہ استقبال کیا، اور فضاء خیرمقدمی نعروں سے گونج اٹھی ، سراج الحق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امیر ضلع سکھر پروفیسر مسعود علی خان، جنرل سیکریڑی نذیر کمبوہ ، مولانا حزب اللہ جکھرو ، مقامی امیر سہیل قریشی، اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم اعلی، متحدہ طلباء محاذ پاکستان کے نو منتخب صدر زبیر حفیظ ، پریم یونین کے سیکریٹری جنرل خیرمحمد تنیو ، این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری سید نظام الدین شاہ، ناظم صوبہ سند ھ جمعیت حافظ سلمان خالد کے علاوہ ذمہ داران ہزاروں کارکنان، اسلامی جمعیت طلباء ، جمعیت طلباء عربیہ ،جمعیت اتحاد العلماء اور ضلع گھوٹکی کے رہنماوٴں کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیا، پریم یونین کے جانب سے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے ،امیر جماعت اسلامی کو جماعت اسلامی کے پرچم اور بینرز سے آویزاں گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے ایک طویل جلوس کی شکل میں سکھر شہر لایا گیا، بیڑی چوک روہڑی پرسراج الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قوم کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ 65 سالوں سے جن سیاسی پنڈتوں نے جن سیاسی فنکاروں اور اداکاروں نے انہیں دھوکہ دیا ہے مزید انکے دھوکے میں نہیں آئیں ، اب فیوڈل اور منافقت کی سیاست کوختم ہونا ہے، ان شاء اللہ اب اسلامی پاکستان بنے گا اور بد عنوانوں کا احتساب کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز ہوں اور جن لوگوں نے سیاست اور الیکشن کو کاروبار تجارت بنایا ہے اور پیسے کے بل پر اور زور و طاقت کے بل پر لوگوں سے ووٹ لیتے ہیں، اس راستے کو بند کرنا ہوگا جب کہا جا سکتا ہے کہ یہ حقیقی الیکشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ سندھ کے دوران محسو س کیا ہے کہ سندھ کا نوجوان بھی ملک میں ایک اسلامی انقلاب چاہتا ہے ایسا اسلامی انقلاب جو یہاں کے عام انسانوں کو ظالموں کے چنگل سے آزاد کر دے ،جو بچوں کو یکساں نظام تعلیم دے، یہاں کے لوگوں کو سود سے چھٹکارا، تھانہ تحصیل میں رشوت کرپشن سے چھٹکارا،انسان پر انسان کی خدائی ختم ہو ،۔

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ تحریک پاکستان مینار پاکستان سے شروع ہو گی اور اس میں عام نوجوان کو شریک کرنا چاہتے ہیں، اور ان پاکستانیوں کو علماء دانشور ، اور خانقاہوں میں بیٹھے پیر صاحبان ، صحافی حضرات سمیت تمام طبقوں کو شرکت کی دعوت دوں گا جو اس نظام کے ستائے ہوئے ہیں، محروم مجبور عوام ہیں، ان تمام لوگوں کو اس تحریک میں شامل کروں گا،کرچی سے چترال تک ایک ہوگا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ انہوں نے بالائی سندھ کو دورہ ختم کیا ہے ، دورے کے دوران سند ھ کے عوام نے ج س عوام نے جس محبت و خلوص کے ساتھ ہمارا استقبال کیا ہے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں دیہاتوں گوٹھوں میں والہانہ خیر مقدم کیا ہے ان کی آنکھوں میں محبت کا سمندر موجود پایا ہے، ، سندھ میں بد امنی اور بے انتہاغربت و بیروزگاری ہے، بعض علاقے ایسے ہیں جہاں دن میں بھی لوگوں کو نکلنا نا ممکن بنا دیا گیا ہے، اور میرے علم میں یہ بات آئی ہے یہاں جتنی ڈاکو ڈاکے ڈالتے چور ، چوری کرتے ہیں ظالم ظلم کرتا ہے ، ان پر سرکار باقائیدہ ملوث ہے، ہر ڈاکو اور چور کیساتھ موثر لوگوں کا ساتھ ہے، مجھے خود ایک پولس افسر نے بتایا ہے کہ جب وہ کسی چور ڈاکو کو پکڑتے ہاتھ ڈالتے ہیں سیاسی لیڈروں کے حجروں اور گھروں سے انہیں رہا کرنے کا پیغام آتا ہے، ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ جب ہم کسی ڈاکو چور لٹیرے کا پیچھا کرتے ہیں تو وہ وزراء کے گھروں اراکین اسمبلی کے گھروں میں پناہ لیتے ہیں، اس لیے یہاں کے عوام چاہتے ہیں کہ کوئی آئے اور انہیں اس ظلم سے نجات دلائے، ، انہوں نے کہا کہ اب انقلاب کا سفر ہے انشاء اللہ تعالی وہ 21 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں عوام کا ایک ایجنڈا پیش کریں گے جس میں نوجوانوں کیلئے ترقی کا ہاریوں کیلئے کسانوں دھکانوں ، بیروزگاروں اور خواتین سمیت معاشرے کے تما م مظلوم طبقات او ریہاں کے غیر مسلم اقلیتی برادری کے تحفظ اور خوشحالی کا یک مکمل ایجنڈا ہو گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے بزرگوں کیساتھ میرے بہتر تعلقات ہیں اگر کسی کو گلا شکوہ پیدا ہوتا ہے تو اسے دور کروں گا، انہوں نے بتایا کہ سیاسی جرگہ کام کر رہا ہے آج بھی ان کے رابطے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :