وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا روزگار سکیم کی منظوری دیدی، آسان شرائط پر گاڑیاں دی جائینگی

منگل 21 اکتوبر 2014 11:40

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا روزگار سکیم کی منظوری دیدی، آسان شرائط پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے اپنا روزگار سکیم کی منظوری دے دی۔ رواں ماہ شروع ہونے والی خادم پنجاب اپنا روزگار سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر گاڑیاں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، انہیں باعزت روز گار دے کر بااختیار بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیم میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کی طرح اپنا روزگار سکیم میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10 فیصد زائد رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :