بالی وڈ فلم ہیپی نیو ائیر کا ایک اور ویڈیو سونگ ریلیز

منگل 21 اکتوبر 2014 11:48

بالی وڈ فلم ہیپی نیو ائیر کا ایک اور ویڈیو سونگ ریلیز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) کنگ خان اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ہپی نیو ائیر کا نیا ویڈیو سونگ ریلیز کردیا گیا۔پہنچ گیا ہے چالباز جعل سازوں کا گینگ دبئی ، جہاں ہوا ہے ان کا شاندار استقبال ، سارے کے سارے زندگی کی رنگینیوں سے بھرپور مزہ اٹھانے کے موڈ میں ہیں۔

(جاری ہے)

ریلیز ہونے والے اس نئے ویڈیو سونگ میں جہاں کنگ خان، سونو سود، بومن ایرانی ، ویوان شاہ اور ینگ بچن مستی کے موڈ میں ہیں۔ وہیں اسکیٹنگ کرتی دپیکا پڈوکون بھی مشہور ہوجانے پر خاصی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔یہ پورا گینگ انہی خوشیوں کو پرستاروں سے شیئر کرنے کیلئے اس جمعہ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :