Live Updates

گلو بٹ نے عمران خان کو ”ماموں “بنا لیا

منگل 21 اکتوبر 2014 12:04

گلو بٹ نے عمران خان کو ”ماموں “بنا لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مرکزی ملزم گلو بٹ نے مارکیٹ میں نئے شگوفے چھوڑ دیئے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ہر نماز میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے، طاہر القادری سے اس کوئی لڑائی نہیں ہے بلکہ وہ اس کے محسن ہیں،یہ طاہر القادری کا بڑا پن ہے کہ وہ اسے یاد کرتے ہیں،اگر وہ اسے یاد کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بھانجے کو یاد کرتے ہیں تو کوئی بات نہیںہے، میڈیا تو اس کا لور ہے، ایک شخص کو اٹھاکر کہاں پہنچا دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گلو بٹ کا کہنا تھا کہ گلو بٹ کا دوسرا نام پاکستان اورپاکستان کا دوسرا نام گلو بٹ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :