ہدایت کار یش چوپڑا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

منگل 21 اکتوبر 2014 12:09

ہدایت کار یش چوپڑا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)کنگ آف رومانس کہلائے جانے والے بالی ووڈ فلمساز اور ہدایتکار یش چوپڑا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ یش چوپڑا نے فلم دھول کا پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 27 ستمبر 1932 کو لاہور میں پیدا ہونے والے یش چوپڑا نے فلم دھول کا پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ یش چوپڑا نے 1973 میں اپنی فلم کمپنی ”یش راج فلمز“ بنائی۔

یش چوپڑا نے 1975 میں پہلی بار امتیابھ بچن کے ساتھ کام کیا اور ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں بنائیں۔

(جاری ہے)

جن میں دیوار، کبھی کبھی، اور سلسلہ شامل ہیں۔ 1993 میں یش راج نے شاہ رخ خان میں چھپے جوہر کو پہچانا اور ان کے ساتھ ڈر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، محبتیں، ویر زارا اور رب نے بنا دی جوڑی جیسی کامیاب فلمیں تخلیق کر ڈالیں۔ یش راج نے اپنے کیرئیر میں چھ بار نیشنل فلم ایوارڈ اور گیارہ بار فلم فیئر ایوراڈ حاصل کیا۔ اپنی زندگی کی آخری فلم جب تک ہے جاں کے ریلیز ہونے سے چند دن قبل 21 اکتوبر 2012 کو یش راج ڈینگی بخار کے باعث انتقال کر گئے۔ مگر اپنے پیچھے لافانی فلموں کا ایک سلسلہ چھوڑ گئے۔