لاہور،لڑکیوں نے بھی ہاتھوں میں بندوقیں تھام لیں

منگل 21 اکتوبر 2014 13:05

لاہور،لڑکیوں نے بھی ہاتھوں میں بندوقیں تھام لیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) لاہور کالج یورنی ورسٹی نے پاک افواج کے ساتھ پیر کو گیریژن لاہور میں مصروف دن گزارا۔ اس موقع پر انہیں پاک فوج کے پروگرامز سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی، اس ایک روزہ پروگرام کا مقصد خصوصاً نوجوان نسل کو پاک افواج کی دفاعی ذمہ دارایوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید اجاگر کرنا ہے۔

ایک روزہ پروگرام بری فوج کی ہدایت پر متعارف کرایا گیا ہے پروگرام کے آغاز میں طالبات نے یادگار شہداء پر چادر چڑھائی، بعد ازاں انہیں پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی سے متعلق انفنٹری اور آرمڈ یونٹ کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال اسلحہ پر بریفنگ دی گئی اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کرایا گیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتام پر طالبات کو جوائنٹ چیک پوسٹ پر پرچم اتارے جانے کی پرجوش تقریب دکھائی گئی، جہاں پاکستانی فوجیوں نے شاندار اور ولولہ انگیز پریڈ پیش کی اور حاضرین کے پر جوش نعروں نے اس کے دل گرمائے۔ اس ایک روزہ پروگرام میں طالبات نے گہری دلچپسی لی اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت اور ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ س

متعلقہ عنوان :