سخت سیکیورٹی کے باوجود کتا سندھ اسمبلی میں گھس گیا، اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

منگل 21 اکتوبر 2014 13:16

سخت سیکیورٹی کے باوجود کتا سندھ اسمبلی میں گھس گیا، اہلکاروں کی دوڑیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) سخت سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کتا سندھ اسمبلی کی عمارت میں گھس گیا ، اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ایک کتا اسمبلی کے احاطے میں داخل ہو گیا جس کو باہر نکالنے کیلئے پولیس والوں نے بھی اس کے پیچھے دوڑ لگا دی اور بالآخر کتے کو اسمبلی کے احاطے سے باہر نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :