ہدایتکا ر پرویز رانا اداکار فہد مصطفی اورعلی ظفر کو لے کر فلم بنائیں گے

منگل 21 اکتوبر 2014 13:22

ہدایتکا ر پرویز رانا اداکار فہد مصطفی اورعلی ظفر کو لے کر فلم بنائیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) ناموار ہدایتکا ر پرویز رانا نے اداکار فہد مصطفی اورعلی ظفر کو لے کر فلم بنانے کا ارادہ کر لیا ،محر م الحرام کے بعد فلم کی اوپننگ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار پرویز رانا نے کہا ہے کہ علی ظفر اورفہد مصطفی کی اداکاری میں جان نظر آتی ہے اس لئے ان دونوں کو لے کر جلد ایک فلم شروع کروں گا جس کی شوٹنگ محرم الحرام کے بعد شروع کی جائے گی ۔علی ظفر بھارتی فلموں میں اپنی ادکاری کا سکہ منوا چکے ہیں جبکہ فہد مصطفی کی عیدالضٰحی پر پہلی فلم ”نامعلوم افراد“ کا میاب ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :