سانپوں سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا مفاد پرست انسانوں سے لگتا ہے ‘ اداکارہ لیلیٰ

منگل 21 اکتوبر 2014 14:22

سانپوں سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا مفاد پرست انسانوں سے لگتا ہے ‘ اداکارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ مجھے سانپوں سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا مفاد پرست انسانوں سے لگتا ہے ،زندگی کے تجربات نے بہت کچھ سیکھا دیا ،اپنی زندگی کے فیصلے محتاط ہو کر کرتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مفاد پرست لوگوں کی پہچان وقت سے پہلی نہیں ہوتی جب انسان کو کوئی مشکل پیش آتی ہے اس وقت علم ہوتا ہے کہ اپنا کون ہے اور پرایا کون ہے ۔

(جاری ہے)

میری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ۔ میں سب سے اخلاص، محبت اور بغیر کسی مفاد کے ملتی ہوں ۔ مگر میں نے اپنی زندگی میں بے شمار مفاد پرستوں کو بھی دیکھا ہے اور اب ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں تو مجھے شدیدچڑ ہوتی ہے ۔ اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ ان مفاد پرستوں سے سانت بہتر ہے جن کے بارے میں کم از کم انسان کو یہ تو علم ہوتا ہے کہ یہ ڈنگ مارے گا ۔ مگر مفاد پرست کس وقت ڈنگ مارتا ہے اوراس کا پتہ بھی نہیں چلتا ۔