پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل آئی سی سی رینکنگ جاری

منگل 21 اکتوبر 2014 15:42

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل آئی سی سی رینکنگ جاری

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جیت کر آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرسکتا ہے، موجودہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا پہلے نمبر پر، جب کہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا دوسرا نمبر ہے، پاکستان کے مصباح الحق دسویں اور یونس خان گیارہویں نمبر پر ہیں، بالنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :