وزیراعظم نااہلی کیس، تحریک انصاف کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش
منگل 21 اکتوبر 2014 16:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق کیس میں جسٹس جواد ایس خواجہ کو بنچ سے الگ کرنے اور لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے اپیل دائر کر دی ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اس درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کی ۔ اسحاق خاکوانی کے وکیل عرفان قادر نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو بنچ سے الگ کرنے اور لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے اپیل دائر کر دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر تو چیف جسٹس فیصلہ دے چکے ہیں۔ عرفان قادر نے کہا کہ چیف جسٹس کے سامنے جسٹس جواد کی بنچ سے علیحدگی سے متعلق درخواست نہیں تھی ۔
(جاری ہے)
میری پٹیشن میں عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق سے متعلق نکات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن ریگولر بینچوں کے پاس وزیر اعظم کا کیس آیا، انہوں نے لارجر بینچ تشکیل دینے کا کہا ، یوسف رضا گیلانی اور ذوالفقار علی بھٹو کے کیسز میں بھی لارجر بنچ بنے۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کیس کو سمجھنے دیں، کیا پتہ ہم ہی لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دیں۔ عرفان قادر نے کہا کہ بنچ سے علیحدگی کا معاملہ چیف جسٹس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، یہ اپیل عدالت میں سنی جائے۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے ایسے مطالبات آتے رہتے ہیں ، میرے حوالے سے تو ایسے مطالبات زیادہ ہی کیے جاتے ہیں ، کیا پتہ آپ کی اپیل پراس وقت تک فیصلہ بھی ہو جائے۔ کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.