باغبان پورہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 21 اکتوبر 2014 19:12

باغبان پورہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) باغبان پورہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے باغبان پورہ کی رہائشی خاتون صدف نے آئے روز شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑے سے تنگ آکر پہلے دو کم سن بچوں 3سالہ ریحان اور 6 ماہ کے عیان کو دودھ میں زہریلی گولیاں ملاکر پلایا اور پھر خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں زہر خورانی سے صدف کی زندگی تو موقع پرہی ختم ہوگئی تاہم ریحان اور عیان کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ریحان نے دم توڑ دیا جبکہ عیان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں بھی ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی تھی جس سے اس کا ایک ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :