سرکاری محکموں میں معذور کوٹے پر نوکریاں نہ ملنے کیخلاف معذور افراد کی پریس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی بھوک ہڑتال

منگل 21 اکتوبر 2014 19:21

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) سرکاری محکموں میں معذور کوٹے پر نوکریاں نہ ملنے کیخلاف معذور افراد کا پریس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی بھوک ہڑتال کی گئی ، اور سخت نعریبازی کرتے ہوئے ، سرکاری محکموں میں نوکریاں دئے جانے کا مطالبہ کیا، متحدہ قومی موومنٹ سیکٹر ٹنڈومحمدخان کے انچارج امان اللہ تیغانی نے بھوک ہڑتالیوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دیہانی کرائی کہ ان کے جائز حقوق کی جدوجہد میں الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ ان کیساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں میں معذور کوٹہ پر نوکریاں نہ دیئے جانے کیخلاف ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد ، ممتاز علی ، نینو رام ، اللہ بخش ملاح ، شیر خان ، اصغر علی سولنگی وودیگر نے پریس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی بھوک ہڑتال کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ سیکٹر ٹنڈومحمدخان کے انچارج امان اللہ تیغانی نے بھوک ہڑتالیوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دیہانی کرائی کہ ان کے جائز حقوق کی جدوجہد میں الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کا ایک ایک کارکن ان کیساتھ ہے ،معذور نے مطالبہ کیاکہ سرکاری محکموں میں معذور کوٹا پر نوکریاں دی جائیں اور بھکاری بننے سے بچایا جائے ۔