اب ٹرینوں کو راستہ دینے کے لیے سکھر ایکسپریس لیٹ ہوتی ہے، صحافیوں کے سوال پر ڈی ایس ریلوے کا جواب

منگل 21 اکتوبر 2014 20:52

اب ٹرینوں کو راستہ دینے کے لیے سکھر ایکسپریس لیٹ ہوتی ہے، صحافیوں کے ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) اب ٹرینوں کو راستہ دینے کے لیے سکھر ایکسپریس لیٹ ہوتی ہے صحافیوں کے سوال پر ڈی ایس ریلوے کا جواب تفصیلات کے مطابق جنر ل مینجر ریلوے جاوید انور بوبک کے جیکب آباد اسٹیشن کے دورے کے دوران سکھر ایکسپریس نے سہولیا ت کی عدم دستیابی اور تاخیر سے آمد و روانگی کے متعلق شکایت کی تو اس کا جواب جی ایم ریلوے نے کہاکہ ڈی اایس سکھر فرخ تیمور دیں گے جس پر ڈی ایس سکھر نے کہاکہ اپ ٹرینوں کو راستہ دینے کے لیے عموماًسکھر ایکسپریس لیٹ ہوتی ہے پر اس شکایت کو دور کرنے کے لیے بھی ہم کوشش کریں گے کیونکہ یہ سکھر ڈویژن کی واحد ٹرین ہے جس میں مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

متعلقہ عنوان :