Live Updates

طاہرالقادری کے اچانک دھرناختم کرنے پر عمران خان بھی پریشان ہوگئے ، کافی دیرتک ساتھیوں سےاس کی تصدیق چاہتے رہے

منگل 21 اکتوبر 2014 23:13

طاہرالقادری کے اچانک دھرناختم کرنے پر عمران خان بھی پریشان ہوگئے ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے اچانک دھرناختم کرنے پرتحریک انصاف کے سربراہ بھی پریشان ہوگئے اوروہ کافی دیرتک ساتھیوں سے اس بات کی تصدیق چاہتے رہے کہ کیاواقعی ڈاکٹرطاہرالقادری نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیاہے ؟تاہم انہیں ساتھیوں نے بتایاکہ واقعی طاہرالقادری نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کوذرائع نے بتایاکہ عمران خان شیخ رشیدسے اوردیگرساتھیوں سے اضطراری کیفیت میں باربارسوالات کرتے رہے کہ کیاطاہرالقادری نے دھرناختم کردیاہے ؟جب انہوں نے اس کی تصدیق کی تووہ کنٹینرسے نکل کراس کی چھت پرپہنچے اورکئی لمحے طاہرالقادری کے کنٹینرکی طرف لوگوں کوسامان باندھتادیکھتے رہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :