انٹرنیٹ پر تضحیکی رویوں کے خلاف مونیکا لیونسکی کی مہم

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:02

انٹرنیٹ پر تضحیکی رویوں کے خلاف مونیکا لیونسکی کی مہم

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) وائٹ ہاوٴس کی سابق ملازم مونیکا لیونسکی، جو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ افیئر کی بناء پر ایک عرصہ تک انٹرنیٹ پر تضحیکی رویے کا شکار رہیں، 13 سال بعد اب سوشل میڈیا کے ذریعے دیگر لوگوں کو اس قسم کے واقعات سے بچانے کے لیے میدان عمل میں اتر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستانی ویب سائٹ آئی بی این لائیو پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 41 سالہ مونیکا لیونسکی نے فلاڈیلفیا میں ایک سیمینار سے جذباتی خطاب کے دوران 1998ء میں زبان زد عام ہونے والے اپنے اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر اس طرح کے تضحیکی رویوں کے خلاف ایک مہم شروع کررہی ہیں۔

مونیکا لیونسکی سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاوٴنٹ کے ذریعے متحرک ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :