بکنگھم پیلس اور وائٹ ہاؤس پر کالا جھنڈا لہرائیں گے ‘داعش

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:20

بکنگھم پیلس اور وائٹ ہاؤس پر کالا جھنڈا لہرائیں گے ‘داعش

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک آسٹریلوی نوجوان نے ایک ویڈیو پیغام میں آسٹریلیا اور امریکی سربراہوں سے کہا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے ، بکنگھم پیلس اوروائٹ ہاوس پر کالا جھنڈا لہرائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 سالہ عبداللہ المیر نے ، جو اپنے آپ کو ابو خالد کہتا ہے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے جب تک تمھاری سرزمینوں پر نہیں آ جاتے۔

(جاری ہے)

وہ جون میں ایک اور آسٹریلوی نوجوان کے ساتھ ملک سے بھاگ گیا تھا اور خیال ہے کہ وہ ترکی کے راستے شام میں داخل ہوا۔ ساتھ آنے والے دوسرے لڑکے کو اس کے والد نے روک لیا اور وہ واپس سڈنی چلا گیا ہے۔ دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکا کی سربراہی والے اتحاد میں آسٹریلیا اہم شراکت دار ہے۔ اس نے شام اور عراق میں جنگ کے لیے 600 فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ہفتے کے اوائل میں اس نے عراق سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اس کے 200 خصوصی فوجی عراقی فوجیوں کی تربیت کریں گے۔ آسٹریلوی نوجوان نے مزید کہا ہے کہ ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک ہم کالا جھنڈا بکنگھم پیلس اور وائٹ ہاوس کے اوپر نہیں لہرا لیتے۔

متعلقہ عنوان :