خان سجنا اور ڈاکٹر رمزی موافی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:50

خان سجنا اور ڈاکٹر رمزی موافی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان کے خان سجنا اور اسامہ بن لادن کے سابق ڈاکٹر رمزی موافی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان کے امیر خان سید سجنا اور اسامہ بن لادن کے سابق ڈاکٹر رمزی موافی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امریکا میں موجود ان کے تمام اثاثے بھی منجمد ہو گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو سید سجنا اور رمزی ماوافی سے لین دین کی ممانعت ہوگی۔