کراچی: آٹھ سالہ بچے سمیت دو مغوی بازیاب، سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلر سمیت متعدد گرفتار
بدھ 22 اکتوبر 2014 12:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) کراچی کے علاقے قائد آباد اور نادرن بائی پاس پر سی پی ایل سی اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کر کے آٹھ سالہ بچے سمیت دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ رینجرز نے لیا قت آباد میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ۔ لانڈھی تھانے کے علاقے قائد آباد میں سی پی ایل سی اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک اغواء کار قاری شوکت کو گرفتار کر کے آٹھ سالہ مغوی بچے طفیل زمان کو بازیاب کرا لیا ۔ لڑکے کو گزشتہ روز ہجرت کالونی میں مدرسے جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق اغواء کار پانچ لاکھ تاوان طلب کر رہے تھے ۔
(جاری ہے)
نادرن بائی پاس کے قریب سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر مغوی محمد یوسف کو بازیاب کر کے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
مغوی کو 15 ستمبر کو بہادر آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔اغوا کاروں نے اس کی بازیابی کے لئے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ سر سید پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 8 افراد کے قتل کا اعترف کر چکا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔لیاقت آباد نمبر دو اور تین میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھرتلاشی لے کر متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ لیاری چیل چوک اور ائیرپورٹ کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.