ہما علی کی والدہ کی طبیعت بگڑنے کے بعد ان کو ہسپتا ل میں داخل کروادیا گیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:34

ہما علی کی والدہ کی طبیعت بگڑنے کے بعد ان کو ہسپتا ل میں داخل کروادیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء ) فلمسٹار ہما علی کی والدہ کی طبیعت بگڑنے کے بعد ان کو مقامی ہسپتا ل میں داخل کروادیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ہما علی کی والد ہ کوگردوں کامرض لاحق ہے اور اسی وجہ سے ان کے ہفتہ وار د ومرتبہ ڈیلسیز بھی ہورہے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ان کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے پیش نظر ان کو آئی سی یو کی وارڈ میں منتقل کردیا ۔ اداکارہ ہما علی نے اپنے ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کو اپنی والدہ کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔