کراچی ،جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے سے اربوں روپے کا سونا اسمگل ہونے کا انکشاف ،

وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا ، ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:08

کراچی ،جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے سے اربوں روپے کا سونا اسمگل ہونے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) کراچی میں جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے سے اربوں روپے کا سونا اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون کی تحقیقات کے دوران کراچی میں 35 ارب روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا، یہ سونا جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے کراچی منگوایا گیا اور جب ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ سونا اسمگل کیا گیا ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کر کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے  صرافہ مارکیٹ جیولرز کی جانب سے ایف آئی پر دباوٴ ڈالا جا رہا ہے کہ اگر معاملے کی تحقیقات آگے بڑھائی گئیں تو پھر سخت درعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سونے کی اسمگلنگ کو بدترین قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو معاملے کی بغیر کسی دباوٴ کے میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کرنے اور واقعے میں ملوث ملزمان کے نام سامنے لانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :