Live Updates

جلد ہی عمران خان کا دھرنا بھی ختم ہو جائَیگا: منظور وسان

بدھ 22 اکتوبر 2014 21:34

جلد ہی عمران خان کا دھرنا بھی ختم ہو جائَیگا: منظور وسان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا۔ کہتے ہیں عمران خان جلد دھرنا ختم کر دینگے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات ٹھیک ہو جائیں گے۔ شیر کا شکار پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔منظور وسان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری میں اختلافات ہیں طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے سے پہلے عمران خان کو اعتماد میں نہیں لیا۔

(جاری ہے)

اب جلد ہی عمران خان کا دھرنا بھی ختم ہوجائَیگا۔ منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے دونوں جماعتیں بلدیاتی انتخابات کرانے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیر کا شکار صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے اور جب وقت آئیگا تو شیر کا شکار کرنے نکلیں گے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کے خاتمے کا خواب جلد پورا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات